بہاولپور،قتل ،ڈکیتی دیگر سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات میں ملوث ساجی وارن گینگ کوگرفتار کر کے اسلحہ،موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان برآمد کرلیا

اتوار 26 اکتوبر 2008 17:06

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 26اکتوبر 2008 ء) قتل ،ڈکیتی موٹر سائیکل چھیننے اور دیگر سنگین جرائم کے درجنوں مقدمات میں ملوث ساجی وارن گینگ کوسرغنہ سمیت گرفتار کر کے اسلحہ،موٹر سائیکلیں،زیورات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بغداد الجدید کے ایس ایچ اورانا ممتاز نوید نے پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ ساجی وارن گینگ بہاولپور میں ڈکیتی، سٹریٹ کرائم،رہزانی او ر دیگر سنگین نوعیت کے درجنوں مقدمات میں ملوث ہے اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ ساجد حسین عرف ساجی ،محمد عرفان ،زبیر عرف زوبی،عمران ،محمد اجمل وغیر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ،موٹر سائیکلیں اور زیوارت کے علاوہ مختلف وارداتوں میں لوٹا گیا دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔

رانا ممتا زنوید نے مزید بتایا کہ یہ گینگ واردات کے وقت کرایہ کی موٹرسائیکل استعمال کرتے تھے اور موٹرسائیکل چھیننے کے بعدمسروقہ موٹر سائیکل چھپا دیتے اور کچھ دن گذر جانے کے بعد سند ھ میں فروخت کر دیتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں