بہاول پور، پولیس اور ڈاکووٴں کے مابین مقابلہ، 6 ڈاکو ہلاک، دو پولیس اہل کار زخمی

جمعرات 11 دسمبر 2008 13:59

بہاول پور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین11دسمبر2008 ) بہاول پور میں پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان مقابلہ میں 6 ڈاکو ہلاک اور دو پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ڈاکووٴں نے عید کی صبح احمد پور شرقیہ اور چنی گوٹھ کے درمیان بکرا منڈی کے تاجروں کو لوٹااورفرار ہونے کی کوشش کی تو چنی گوٹھ پولیس نے تعاقب کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکووٴں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں دو اہل کار ملک شیر اور خاور عباس زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو بھی مارا گیا اور دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمی ڈاکووٴں نے قریبی گنے کے کھیتوں میں چھپ گئے۔ پولیس نے ڈاکووٴں کے خون کے نشانات کے ذریعے گھیراوٴ کرلیا اور ہتھیار ڈالنے کے لئے کہا لیکن ڈاکووٴں نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ میں پانچ ڈاکو مارے گئے۔ پولیس نے ڈاکووٴں سے ایک کلاشنکوف، ایک ریپیٹر، ٹی ٹی پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کرلئے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں