بہاول پور، 25جولائی چوروں اور ٹھگوں سے نجات کا دن ہے،شازیہ نورین خان

جمعرات 19 جولائی 2018 22:54

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کی امیدوار این اے 170 شازیہ نورین خان نے کہا ہے کہ 25جولائی چوروں اور ٹھگوں سے نجات کا دن ہے، ایک نئی صبح کا آغاز ہوگا عوام بلند و بانگ جھوٹے وعدے نہیں بلکہ اپنے چھوٹے چھوٹے مسائل کا حل چاہتے ہیں اور یہ حل پرویز مشرف کے پاس ہی ہے، ملکی حالات کو پرویز مشرف ہی ٹھیک کرسکتے ہیں ، چور حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات نہیں دلا سکے،عوام جھوٹے وعدے نہیں مسائل کا حل چاہتے ہیں ،گذشتہ روز خانو والی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ھوئے شازیہ نورین خان نے کہا کہ ملک کے عوام اب لٹیروں سے نجات چاہتے ہیں، 35سال تک قوم کو لوٹا، عمران کا بھی ملکی ایجنڈا نہیں یہ بھی آئے روز یو ٹرن لیتے رہتے ہیںعوام کا ان سے بھی اعتماد اٹھ گیا ہے، عوام کی نظریں اب سابق صدر پرویز مشرف ہیں وہی قوم کے نجات دہندہ ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں