بہاول پور،ڈپٹی کمشنر بہاول پور محمد ایوب خان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا

جمعرات 19 جولائی 2018 22:54

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر بہاول پور محمد ایوب خان نے ڈپٹی کمشنر آفس کے مرکزی سبزہ زار میں پودا لگا کر محکمہ جنگلات کی شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ڈاکٹر سیف اللہ ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رابعہ سیال، اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی مالوف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضلعی کنزیومر پروٹیکشن کونسل زینت مظہر، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر شاہدحمیداور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر لال سہانرا ڈاکٹر فضل الرحمن موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شجرکاری ایک قومی فریضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ درخت ماحول کی آلودگی ختم کرنے میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لائی جا سکے۔ اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر شاہد حمید نے بتایا کہ شجرکاری مہم کے دوران 3لاکھ 20ہزار پودے لگائے جائیں گے جو اس سال کے آخر تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں