بہاول پور، یوم پاکستان پر جماعت اسلامی پرچم بردار ریلی
ننھے بچوں نے پاکستان کے پرچم کے رنگوں والے خوبصورت کپڑے پہنکر ہاتھوں میں جھنڈیاں اٹھا رکھیں تھیں، شرکاء دو سو فٹ بڑا جھنڈا اٹھا کر پاکستان زند ہ باد کے نعرے لگا رہے تھے
بدھ 15 اگست 2018 22:32
(جاری ہے)
پاکستان کروڑوں مسلمانوں کی جدوجہد اور لاکھوں مسلمانوں کی شہادتوں کاثمرہے۔قیام پاکستان کا مقصد لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی حکمرانی تھی۔
پاکستان محض جغرافیہ نہیں، ہمارا نظریہ اورایمان ہے۔ پاکستان کی خاطر جینا افضل جہاد اور پاکستان کی خاطر مرنا مقدس شہادت ہے۔پاکستان قیامت تک قائم و دائم رہے گا۔آج کے دن پوری قوم کو عہد کرنا چاہئے کہ ہمارے بڑوں نے جن عظیم مقاصد کی خاطر لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیااور اپنا گھر بار چھوڑ کر ہجرت کی ہم ان مقاصد کو حاصل کرکے رہیں گے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی و خوشحال پاکستان بنا کر دم لیں گے۔ڈاکٹر محمد اشرف اور جام حضور بخش نے کہا کہ پا کستان کے تمام مسائل کا حل نظام مصطفی کے نفاذ میں ہے۔اللہ کے نظام کی موجودگی میں ہمیں کسی دوسرے نظام کی ضرورت نہیں۔ہمیں دائیں بائیں دیکھنے کی بجائے مدینہ کی طرف دیکھنے کی ضرورت ہے۔حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سی71سال گزرنے کے بعد بھی ملک میں غربت،جہالت،بے روز گاری بدامنی کے اندھیر ے ہیں۔اللہ تعالی نے پاکستان کو بہترین جغرافیے اور بے پناہ وسائل سے نوازا ہے۔ اس کے باوجود ہر بچہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا مقروض ہے۔ ہمارے دو کروڑ سے زیادہ بچے سکولوں سے باہر ہیں،لاکھوں نوجوان بے روز گار ہیں،لاکھوں لوگوں کے پاس سرچھپانے کی جگہ نہیں،لوگوں کو عدل وانصاف نہیں ملتا،ہم نے ان تمام مسائل کا خاتمہ کرنا ہے اور اپنی آنے والی نسلوں کو ایک اسلامی و فلاحی پاکستان دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خلافت کا نظام نا صرف پاکستان بلکہ پوری انسانیت کیلئے ماڈل نظام حکومت ہے۔ یوم آزادی کے موقع پر ہم عزم کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کو قائد اعظم ؒ کے وژن اور علامہ اقبال ؒ کے خوابوں کی سرزمین بنائیں گے اورملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔سید ذیشان اختر اور راشد علی نے کہا کہ آج کے دن ہم یہ بھی عہد کرتے ہیں کہ ہم ملک سے رنگ و نسل کی لکیریں مٹا کر اور فرقوں کے تعصبات کو ختم کرکے قومی یکجہتی اور اتحاد کے ذریعے پاکستان کو امن کا گہوارہ اور ترقی و خوشحالی کا مرکز بنائیں گے۔پاکستان کو کلین اور گرین بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے دشمنوں کو خبردار کرتے ہیں کہ ہمارے سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ملک و قوم کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں۔آخر میں ملک کی 71 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی گئیمتعلقہ عنوان :
بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جاری ترقیاتی سکیموں کو مقررہ وقت میں معیار کے مطابق مکمل کیا جائے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ
بہاول پور، ڈسٹرکٹ کلکٹرآفس اورچولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی آڈٹ انسپکشن رپورٹ ،متعلقہ لینڈ ریونیواکاونٹس ..
بہاول پور، پنجاب میں طوفانی بارشوں کے سلسلے کے الرٹ جاری کرنے کامعاملہ
بہاول پور، پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں ضمنی الیکشن کامعاملہ
سابق صدر بہاولپورچیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری نے آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری ..
بہاول پور، محکمہ ریلوے سمہ سٹہ،ٹھیکیدارکرایہ کی مدلاکھوں روپے ہڑپ کرگیا
سرکاری بلڈنگزکی تعمیر کامعاملہ، بورڈآف ریونیوحکومت پنجاب نے 1ارب 27کروڑ 69لاکھ پانچ ہزارروپے کے فنڈزجاری ..
ملت ایکسپریس میں خاتون پر تشدد کے بعد ہلاکت کے واقعے میں کارروائی کا آغاز
ملت ایکسپریس واقعہ، ملوث اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا گیا
بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ڈسٹرکٹ لیول کی ٹاسک فورسز تشکیل ، نوٹیفکیشن جاری
بہاولپور،ریلوے پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون کی لاش برآمد
گھریلورنجش پر نوجوان نے پنکھے سے لٹک کرخودکشی کرلی
بہاولپور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا