افغانستان میں کالعدم تنظیم کا نیانیٹ ورک تشکیل‘7 دہشتگرد پاکستان بھیج دیئے

پیر 17 ستمبر 2018 15:10

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) کالعدم تنظیم نے افغانستان میں نیانیٹ ورک تشکیل دیاہے جس میں قاری منصور معاویہ عرف بھائی ابوکو لوکل کمانڈر نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کائونٹرٹیررازم اتھارٹی حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ تھریٹ الرٹ نمبر 490میں بتایاگیاہے کہ خفیہ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں کالعدم لشکرجھنگوی نے نیا نیٹ ورک تشکیل دیاہے جس میں 70دہشتگردشامل کئے گئے ہیں جبکہ لوکل کمانڈر دولت اللہ وزیرعرف قاری منصورمعاویہ عرف بھائی ابو کومقرر کیاگیاہے۔تنظیم کی جانب سے پاکستان میں بڑے پیمانے پردہشتگردی کیلئے 7دہشتگردبھیجے گئے ہیں جنہیں مذہبی رہنمائوں کوٹارگٹ کرنیکاہدف دیاگیاہے‘سکیورٹی ہائی الرٹ کردی جائے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں