بہاول پور: 11 محرم الحرام کے حوالہ سے مختلف مقامات پر مجلس عزاء کاسلسلہ جاری

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:57

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) 11 محرم الحرام کے حوالہ سے بہاول پورکے مختلف مقامات پر مجلس عزاء کاسلسلہ جاری ، 11 محرم الحرام کے حوالہ سے محلہ چاہ فتح خان میں واقع حسینیہ جامع مسجد میں مفتی عابد آف جانووالانے خطاب کیا یارمحمدچشتی نے محمدآل محمد کے فضائل اورمصائب بیان کئے اور کہا کربلاکے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مظلوم کربلا امام حسین عالی مقام کے روفقاء اوراصحاب کے اسلام کوفتح سے ہمکنار کرنے اوراپنی جانوں کی پرواہ نہ کرنے پر ہمیں یہ درس دیا کہ حق ہمیشہ حق ہوتاہے اور حق و باطل کی لڑائی میں فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے انہوں نے کہاکہ اسلام کی سربلندی کیلئے جوقربانیاں حضرت امام حسین نے دی ہیں وہ کئی صدیاں گزرنے کے باوجود مسلمان نہیں بھولے پاکستان اوراسلام کے دشمن یہ نہ سمجھیں کہ وہ ہمیں آپس میں لڑاکر کوئی فائدہ حاصل کریں گے انشااللہ اسلام اورپاکستان کے دشمن ذلیل وخوارہونگے انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ فروغ امن ورواداری کیلئے ہرشخص اپنااپناکردارادا کرے آخرمیں مومنین میں لنگرامام حسین تقسیم کیاگیااورملک وقوم اورپاک فوج کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں