بہاولپور ،ْ تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی ،ْ تین افراد جاں بحق ،ْ نو زخمی

اتوار 23 ستمبر 2018 16:10

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2018ء) بہاولپور کے قریب مسافر وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بہاولپور کے علاقے چک 7بی سی کی حدود میں مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں12مسافر شدید زخمی ہوئے جن میں سے 3 زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر چل بسے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس رکشہ کو بچانے کی کوشش میں بے قابو ہو کر الٹ گئی تاہم دیگر ذرائع نے حادثے کو ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری وجہ قرار دیا ۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا بعد ازاں پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں