بہاول پور ،ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو اس کی توقعات سے بڑھ کرکامیابی ملی،انجینئر بلیغ الرحمان

منگل 16 اکتوبر 2018 21:02

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) سابق وفاقی وزیر تعلیم ورہنما مسلم لیگ ن انجینئر بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کو اس کی توقعات سے بڑھ کرکامیابی ملی ن لیگ کی شاندارکامیابی نے پی ٹی آئی کی قلعی کھول دی ہے محض دوماہ میں پی ٹی آئی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے قوم کواس نہج پرپہنچادیاہے کہ وہ جھولیاں اٹھااٹھاکراسے بددعائیں دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی کے دعویداروں سے تنگ آچکی ہے پی ٹی آئی حکومت ہرمحاذ پر ناکام ہوچکی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کوریلیف مہیاکرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اشیاء خردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں غریب عوام پر مہنگائی کابم گرادیاگیاہے اورپی ٹی آئی حکومت کا 100 روزہ پلان بری طرح ناکام ہوچکاہے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں