حکومت نے آسیہ مسیح کے معاملہ میں متکبرانہ رویہ اپنایا ہے ، چوہدری سعود مجید

عمران خان کواب احساس ہورہاہے دھرنے ملکی ترقی میں رخنہ ڈالتے ہیں وہ اپنے دھرنے کے بارے میں کہاکہیں گے حکمرانوں نے مذہبی عناصر کوجس طرح نوازشریف کیخلاف استعمال کیااب وہ خودمکانات عمل کاشکارہوچکے ، سابق مشیر وزیراعظم پاکستان

ہفتہ 3 نومبر 2018 20:56

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) سابق مشیر وزیراعظم پاکستان چوہدری سعودمجیدنے کہاہے کہ حکومت نے آسیہ مسیح کے معاملہ میں متکبرانہ رویہ اپنایا اورتمام صورتحال کی بگاڑ کی ذمہ دار پی ٹی آئی کی حکومت ہے پارٹی کارکنوں شیخ رفیق اوردیگرسے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عمران خان کواب احساس ہورہاہے کہ دھرنے ملکی ترقی میں رخنہ ڈالتے ہیں وہ اپنے دھرنے کے بارے میں کہاکہیں گے حکمرانوں نے مذہبی عناصر کوجس طرح نوازشریف کیخلاف استعمال کیااب وہ خودمکانات عمل کاشکارہوچکے ہیں اورحالات بگاڑکروہ اپوزیشن کی مددکے طالب ہوئے ہیں انہوںنے کہاکہ آسیہ ملعونہ کی بریت کے معاملہ میں فوج کوگھسیٹنا ناقابل فہم ہے حکمران خودہی اداروں میں تنائو پیداکرکے خودکومعاملے سے بری الذمہ کرناچاہتے ہیں وزیراعظم کی فرعونیت بھرے لہجے میں کی جانیوالی تقریر نے جلتی پرتیل کاکام کیا انہوںنے کہاکہ موجودہ صورتحال اتحاد واتفاق کی متقاضی ہے جبکہ حکمران خودانتشار کوہوادینے میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ فوج کومتنازعہ بنانے سے گریزکیاجائے مسلم لیگ ن ملک کی بقا کی خاطر ہرقربانی دینے کوتیار ہے مسائل کے حل کیلئے پارلیمنٹ کافورم استعمال کیاجائے انہوںنے مولاناسمیع الحق کی شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں