وومن چیمبر بہاولپور سمیت ملک بھر میں خواتین کی ترقی ، باعزت روزگار کیلئے کردار ادا کررہا ہے ، طارق بشیر چیمہ

اخوات کی معاونت سے دو سو خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کیے گئے ہیں اسی طرح لائیو سٹاک رکھنے والی خواتین کی بھی مالی معاونت کی جارہی ہے، وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات

ہفتہ 3 نومبر 2018 21:11

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) وفاقی وزیر ہاوسنگ و تعمیرات چوہدری طارق بشیرچیمہ نے کہا ہے کہ وومن چیمبر آف کامرس بہاولپور ملک بھر بالخصوص جنوبی پنجاب میں خواتین کی ترقی اور انہیں باعزت روزگار کی فراہمی میں اہم کردار اداکررہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وومن چیمبر آف کامرس کی چیئرپرسن شریں ارشد خان کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔

تقریب میںاراکین اسمبلی مخدوم سمیع الحسن گیلانی،زیب جعفر،طاہرہ اورنگ زیب، سمیت سارک چیمبر کے نائب صدر افتخار ملک سمیت مختلف چیمبر آف کامرس کے صدوراور سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ حکومت ملک سے غربت کے خاتمہ اور روزگار کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء کو بتایا گیا کہ وومن چیمبر آف کامرس بہاولپور ہنر مند خواتین کواپنے کارروبار کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اخوات کی معاونت سے دو سو خواتین کو بلاسود قرضے فراہم کیے گئے ہیں اسی طرح لائیو سٹاک رکھنے والی خواتین کی بھی مالی معاونت کی جارہی ہے۔

رکن قومی اسمبلی مخدوم سمیع الحسن گیلانی اور دیگر شرکاء نے خواتین کیلئے نمایاں خدمات سر انجام دینے شیریں ارشد خان کو کاسی ایوارڈ کا اعزاز حاصل کرنے اور ہنر مند خواتین کوروزگار کی فراہمی اور حقوق کیلئے جدوجہد پر وومن چیمبر آف کامرس کی چیئرپرسن شیریں ارشد خان کی کاوشوں کو سراہا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں