اینٹی کرپشن بہاولپور نے محکمہ اوقاف کی الاٹ شدہ زمین و آمدنی کی جانچ پڑتال شروع کردی

ہفتہ 12 جنوری 2019 22:26

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور عمران رضا عباسی نے ڈویژن بھر میں محکمہ اوقاف کی وقف کردہ ساڑھے آٹھ سو ایکڑ سے زائد ذمین کی الاٹمنٹ اور آمدنی کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔ محکمہ اوقاف کی جانب سے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو مختلف علاقوں مین اوقاف کی ذمینوں پر ناجائز قبضے کے خلاف کاروائی کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

تفصیل کے مطابق بہاولپور ڈویژن میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام درگاہوں اور مساجد کی زرعی ذمین پر قبضے کے خلاف انٹی کرپشن بہاولپور نے کمر کس لی ہے۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور عمران رضا عباسی کے مطابق اربوں روپئے کی سرکاری زمین پر ناجائز قابضین نے قبضہ کیا ہوا ہے جس کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ اوقاف کی جانب سے انٹی کرپشن کو دی جانیوالی مختلف درخواستوں کے مطابق رحیم خان میں ساڑھے سات سو جبکہ بہاولنگر میں 88 ایکڑ سرکاری اراضی پر ناجائز قابضیں گزشتہ کئی سالوں سے قابض ہیں۔

عمران رضا عباسی کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور محکمہ اوقاف کے ساتھ ملکر قبضہ مافیا کے خلاف تحقیقات اور کاروائی کریں گے۔ڈائریکٹر انٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ ناجائز قبضہ کی وجہ سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپئے کا نقصان پہنچا ہے۔ محکمہ اوقاف کی درخواست پر بڑے پیمانے پر تحقیقات کا اغاز کر دیا ہی

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں