بہاول پور، سول ہسپتال بہاول پور‘ 2018 ء میں 11 لاکھ مریضوں کوطبی سہولیات فراہم کی گئیں

لاکھ کے لیبارٹری ٹیسٹ‘ 11 ہزارکے ای سی جی‘38 ہزارکے ایکسرے ‘58 ہزار کے الٹراساونڈ‘8 ہزارسے زائدآپریشن‘ اور2 ہزارسے زائد سی ٹی سکین کئے گئے ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹرمحمدراشدخان

پیر 14 جنوری 2019 21:45

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) سول ہسپتال بہاول پور‘ 2018 ء میں 11 لاکھ مریضوں کوطبی سہولیات فراہم کی گئی‘5 لاکھ کے لیبارٹری ٹیسٹ‘ 11 ہزارکے ای سی جی‘38 ہزارکے ایکسرے ‘58 ہزار کے الٹراساونڈ‘8 ہزارسے زائدآپریشن‘ اور2 ہزارسے زائد سی ٹی سکین کئے گئے ایم ایس سول ہسپتال بہاول پور ڈاکٹرمحمدراشدخان نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال 2018 میں سول ہسپتال میں کل 11 لاکھ 87 ہزار 791 مریضوں کو طبی سہولیات مہیا کی گئیں 9 لاکھ 27 ہزار 686 او پی ڈی‘2 لاکھ 13 ہزار 845 ایمرجنسی‘ 46 ہزار 260 مریض مختلف شعبہ جات میں داخل کیے گئی5 لاکھ 51 ہزار 100 مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئی11ہزار 747 ای سی جی‘38ہزار 645 ایکس رے‘58 ہزار الٹرا ساؤنڈ‘8 ہزار 3 سو 37 آپریشن‘2 ہزار 7 سو 63 سی ٹی سکین کئے گئے انہوں نے کہاکہ سول ہسپتال بہاول پور کے شہریوں کیلئے کسی نعمت سے کم نہ ہے جہاں مریضوں کو مفت علاج معالجہ ‘اورمفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں انہوں نے بتایا کہ سول ہسپتال کے قیام کے باعث بہاول وکٹوریہ ہسپتال پرمریضوں کاپریشر بھی کم ہوگیاہی

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں