بہاول پور کی صوبائی بحالی اب اہل بہاول پور کا ہی نہیں پورے پنجاب کے عوام کا متفقہ مطالبہ ہے ، سید تابش الوری

پیر 14 جنوری 2019 21:45

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2019ء) بہاول پور کی صوبائی بحالی اب اہل بہاول پور کا ہی نہیں پورے پنجاب کے عوام کا متفقہ مطالبہ ہے جمہوریت کا دم بھرنے والے جمہور کا مطالبہ کیوں نہیں مانتے ‘ تحریک بحالی بہاولپور کے رہنما سید تابش الوری نے کہا کہ ہر سیاسی جماعت جمہوریت کی دہائی دیتی ہے اور اسمبلی کی بالادستی کا راگ الا پتے نہیں تھکتی لیکن جب ہم بہاول پورکی صوبائی بحالی کے نام پرمنتخب ہونیوالے نمائندوں کی اکثریت کی حمایت کی بات کرتے ہیں یا پنجاب اسمبلی کی بہاول پور کو صوبہ بنانے سے متعلق متفقہ قرارداد کا حوالہ دیتے ہیں تو انھیں چپ لگ جاتی ہے سید تابش الوری نے کہا کہ صوبہ جنوبی پنجاب کا مطالبہ ابھی تحریک نہیں بنا لیکن پھر بھی ہم اسکی حمایت کرتے ہیں جنوبی پنجاب والے ہماری حمایت کیوں نہیں کرتے اور زبردستی بہاول پور کو جنوبی پنجاب کے ساتھ شامل کرنے پر کیوں مصر ہیں جبکہ بہاول پورتاریخ کے کسی حصے میں کبھی اسکا حصہ نہیں رہاسیدتابش الوری نے کہا کہ وقت آگیا ہے اب منافقت چھوڑ کر حقیقت پسندی اختیار کرنی ہوگی اور پاکستان کے جس حصے کے عوام کاجو حق ہے وہ انھیں دینا ہوگا ورنہ مستقبل میں ان ناانصافیوں اور حق تلفیوں کی سزاکیلئے تیار رہنا ہوگا

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں