جماعت اسلامی بہاول پور کی جانب سے میوزیکل کنسرٹ کے خلاف احتجاجی ریلی

ہفتہ 19 جنوری 2019 22:00

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) جماعت اسلامی بہاول پور کی جانب سے شہر میں ہونے والے میوزیکل کنسرٹ کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت امیر ضلع سیہد ذیشان اختر،امیر شہر پروفیسر سعید احمد اور تحریک صوبہ بہاول پور کے مرکزی سیکرٹری جنرل نصراللہ ناصر نے کی ۔ریلی دفتر جماعت اسلامی سے فرید گیٹ تک نکالی گئی ۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید ذیشان اختر ،نصراللہ ناصر اور ظفراللہ عاصم نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں ہونے والا میوزیکل کنسرٹ سراسر اسلامی کلچر اور ہماری ثقافت کے خلاف ہے ایسے لچر پروگرامات کے ذریعے اسلامی ثقافت کو تباہ کیا جا رہا ہے جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں ایسے کلچر کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہیں جو کہ ہمارے دینی احکامات سے متصادم ہے یہ ملک کلمہ طیبہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا یہاں غیر اسلامی ثقافت اور کلچر کو برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے مذید کہا کہ حکمران جواب دے کہ عمران خان نے تو اس ملک کو مدینہ کی ریاست بنانے کی بات کی تھی مگر یہ تو قوم کو اجتماعی برائیوں میں مبتلا کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں بہاول پور کی عوام اسلام اور پیارے نبی کے پیروکار ہیں وہ ایسی کسی بے حیائی کے پروگرام کو برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ہر گزرتا دن ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دباتا جا رہا ہے ،مگر پی ٹی آئی کی حکومت آج تک کوئی قانون سازی نہیں کر سکی مگر یہود و ہنود کے کلچر کو آگے بڑھا رہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوتری طور پر اس بے حیائی کے پروگرام کو روکا جائی

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں