مدرسے میں طلباء قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرتے ہیں ،صحافیوں کا بہاولپور میں مدرسے میں قائم جیش محمد کے مبینہ ہیڈکوارٹر کا دورہ

طلباء زیر تعلیم ہیں، 70 اساتذہ ہیں ، 16 ملازمین ہیں، مدرسے سمیت شہر کے تمام مدارس کی ماہانہ بنیادوں پر اسکروٹنی کی جاتی ہے، رپورٹ

ہفتہ 23 فروری 2019 19:33

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2019ء) ضلعی انتظامیہ کی دعوت پر صحافیوں نے بہاولپور میں مدرسے میں قائم جیش محمد کے مبینہ ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے صحافیوں کے ہمراہ شہر میں مدرستہ الصابر کا دورہ کیا۔ ڈی سی بہاولپور شوذب سعید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدرسے میں طلبا قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرتے ہیں، اس میں 650 طلباء زیر تعلیم ہیں، 70 اساتذہ ہیں اور 16 ملازمین ہیں، اس مدرسے سمیت شہر کے تمام مدارس کی ماہانہ بنیادوں پر اسکروٹنی کی جاتی ہے۔

شوذب سعید نے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس مدرسہ کو کالعدم جیش محمد کا ہیڈکوارٹر کہنے کا الزام بے بنیاد ہے، وفاقی حکومت کی ہدایت پر مدرسہ کو صوبائی تحویل میں لے کر محکمہ اوقاف کے حوالے کردیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ایڈمنسٹریٹر بھی مدرسہ کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صحافیوں کے مطابق مدرسے میں چھٹی جماعت سے لے کر ایم اے تک تعلیم دی جاتی ہے، دورے کے دوران کوئی مذہبی لٹریچر نہیں ملا اور نہ کوئی مشکوک بات دیکھنے میں آئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بہاولپور میں مدرسہ الصابر اور اس سے ملحقہ مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول پنجاب حکومت نے سنبھال لیا تھا اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں