انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پروفیسر کو قتل کرنے والے طالبعلم کو 15روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

جمعرات 21 مارچ 2019 19:52

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) بہاولپور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے چھری کے وار سے پروفیسر کو قتل کرنے والے طالبعلم کو 15روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے عدالت میں اقبال جرم کیا تاہم پولیس نے قتل کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات کے لئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے منظور کرتے ہوئے پولیس نے ملزم خطیب حسین کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔ملزم خطیب حسین نے مبینہ طو رپر کالج میں ویلکم پارٹی کے انعقاد پرپروفیسر خالد حمید کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں