لخدمت فاؤنڈیشن تنظیم نہیں بلکہ ایک فیملی ہے،چوہدری احسان اللہ

پیر 22 اپریل 2019 21:44

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) الخدمت فاؤنڈیشن ضلع بہاول پور کے صدر چوہدری احسان اللہ نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن تنظیم نہیں بلکہ ایک فیملی ہے جو اپنے خاندان جس میں یتیم بچے،بیوا خواتین،معذور،قدرتی آفات سے متاثرہ افراد شامل ہیں ان کی کفالت کر رہی ہیں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان میں خدمت خلق کی ایک نمایاں تنظیم ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور ہمارا سرمایہ ملک بھر میں پھیلے ہوئے ہزاروں رضاکار ہیں جو نیک نیتی سے بے سہارا اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ان یتیم بچوں کے خوابوں کو پورا کرئے گی اور ملکی ترقی میں یہ یتیم بچے اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اہم کردار ادا کرئے گے انہوں نے کہا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے دنیا میں ہر 15 سیکنڈ کے بعد ایک یتیم بچے کا اضافہ ہو رہا ہے یونیسف کے اعداد شمار کے مطابق پاکستان میں 42 لاکھ یتیم بچے موجود ہیں جن کا نصف سے زائد بچوں کا شمار بے سہارا اور مستحقین میں ہو تا ہے الخدمت فاؤنڈیشن آرفن فیملی سپورٹ پروگرام کے تحت وسائل سے محروم معصوم یتیم بچوں کی تعلیم،صحت،خوراک اور ذہنی نشونماکے لیے ایک مربوط پروگرام مرتب کیا گیا ہے جو کہ اہل خیر کے تعاون سے ناصرف جاری ہیں بلکہ روز بروز یہ پھیل رہا ہے

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں