حکومت تماشا بن گئی ،،ژلوگ ہر روز حکومت کے نئے لطیفوں کے انتظار میں رہتے ہیں،سید ذیشان اختر

اگر یہ وزیر نااہل تھے تو نئے محکمے ان کے حوالے کیوں کیے گئے =حکومتی پارٹی خود ہی اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہی ہے ،ناکامی کا ملبہ وزیروں پر ڈال رہی ہے، حکومت کا سنجیدہ نہ ہونا افسوسناک ہے،امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پور

جمعرات 25 اپریل 2019 22:15

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) امیر جماعت اسلامی ضلع بہاول پور سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ حکومت ایک تماشا بن گئی ہے اور لوگ ہر روز حکومت کے نئے لطیفوں کے انتظار میں رہتے ہیں۔ اگر یہ وزیر نااہل تھے تو نئے محکمے ان کے حوالے کیوں کیے گئے۔ حکومتی پارٹی خود ہی اپنی ناکامی کا اعتراف کر رہی ہے اور ناکامی کا ملبہ وزیروں پر ڈال رہی ہے۔

حکومت کا سنجیدہ نہ ہونا افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے وزیر خزانہ اگر پرانی قیمتیں بحال کر دیتے تو اب تک عوام ان کے گیت گار ہے ہوتے مگر انہوں نے چھ سو ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا اعلان کر کے عوام کے اوسان خطا کر دیے ہیں یہ ناقابل برداشت ہے اور عوام انہیں مسترد کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو بھی خزانہ سنبھالتا ہے وہ مہنگائی اور ٹیکسوں کا کوڑا پکڑ کر آتاہے اور آتے ہی عوام پر کوڑے برسانا شروع کر دیتاہے۔

(جاری ہے)

حکومت بڑے چوروں اور لٹیروں کو تو پکڑ کر ان سے لوٹی گئی قومی دولت نکلوانہیں سکی جبکہ عوام کو نچوڑنے کے رویے سے باز نہیں آر ہی۔ انہوں نے مذید کہاکہ جیسے جیسے رمضان المبارک قریب آ رہاہے، اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیں۔ آٹا، دال، گھی، چاول اور چینی کی قیمتیں دن رات بڑھائی جارہی ہیں۔ منافع خوروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے اور تاجروں کو ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے روکا جائے تاکہ غریب بھی آسانی کے ساتھ روز ے رکھ سکیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں