یزمان منڈی میں سفاک خاوند نے بہن کے ساتھ مل کر بیوی پہ تیل چھڑکا اور ماچس سے آگ لگادی، جسم کا بیشتر حصہ جل گیا

منگل 4 جون 2019 22:22

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2019ء) یزمان منڈی میں سفاک خاوند نے بہن کے ساتھ مل کر بیوی پہ تیل چھڑکا اور ماچس سے آگ لگادی جس کی وجہ سے اس کے جسم کا بیشتر حصہ بری طرح جل گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نازیہ ارم نے سرجیکل وارڈ 4، وکٹوریہ اسپتال میں دوران علاج پولیس کو بتایا کہ اس کے خاوند محمد ریاض اور نند پروین دختر احمد علی نے تیل چھڑک کر آگ لگائی ہے۔

(جاری ہے)

اسپتال میں انتہائی تشویشناک حالت میں داخل نازیہ ارم کے متعلق اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ نے اس کے جسم کا 80 سے 90 فیصد حصہ جلا دیا ہے، انسانیت سوز واقعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر یزمان نے خاوند کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے درج ایف آئی آر میں نازیہ ارم کا مو قف شامل کیا ہے،علاقے سے موصولہ اطلاع کے مطابق سفاک خاوند روزہ دار بیوی کو جلانے کے بعد اسے بے ہوشی کی حالت میں (BVH) میں داخل کراکر فرار ہو گیا تھا۔ پولیس اس کی تلاش میں چھاپے ماررہی ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں