بہاولپور کے علاقے کوثر کالونی میں اے این ایف کی کارروائی ، 4 من چرس برآمد کرکے 2 ملزمان گرفتار

اتوار 21 جولائی 2019 15:35

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2019ء) بہاولپور کے علاقے کوثر کالونی میں اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے 4 من چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اے این ایف ذرائع کے مطابق سابق ایم پی اے کے بیٹے طیب ایوب قریشی اور اس کے ساتھی سے تفتیش شروع کر دی گئی اے این ایف ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افراد میں ن لیگ کی سابق ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی کا بیٹا بھی شامل ہے،ذرائع کے مطابق کارروائی مصدقہ اطلاع پر کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں