بہاولپور، ڈیڑھ کروڑ کی لاگت سے بننے والا صاف پانی کا منصوبہ 12 سال بعد بھی چالو نہ ہو سکا

بدھ 24 جولائی 2019 18:23

بہاولپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2019ء) تحصیل احمد پور شرقیہ کی یونین کونسل نمبر44" ٹبی عزت" میں ڈیڑھ کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہونے والا صاف پانی کا منصوبہ 12 سال بعد بھی چالو نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل احمد پور شرقیہ کی نواحی یونین کونسل نمبر 44 ٹبی عزت میں تقریباً 12سال قبل اس وقت کے ضلع ناظم بھاولپور موجودہ وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے ڈیڑھ کروڑ روپے سے صاف پانی کا منصوبہ غریب عوام کو، جو منرل واٹر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے، تحفے میں دیا جس کی وجہ سے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ منصوبہ پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرتے ہوئے آبادی کے درمیان 1000 گیلن کاٹینک اور 4 کلومیٹردور پل ٹھوکر والی نہر تک پائپ لائن بچھا کر ٹربائن لگا کر منصوبہ مکمل تو ہوا لیکن افسوس آج 12 سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود چالو نہ ہونے کے باعث ٹربائن روم بور پائپ ودیگرقیمتی سامان پر بااثر پٹواری نے چاردیواری بنا کر قبضہ کرلیا جبکہ پائپ لائن بھی زنگ آلود ہو کر ناکارہ ہورہی ہے۔

اہل علاقہ نے ڈی سی بہاولپور اور وفاقی وزیر چودہری طارق بشیر چیمہ سے صاف پانی کے منصوبے کو چالو کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں