بہاول پور:چولستان کے بیشتر علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ

بڑے پیمانے پر اقدامات نہ کیے گئے تو چولستان میں موجود لاکھوں کی تعداد میں جانوروں کو خشک سالی کے ساتھ ساتھ قحط سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،محکمہ لوکسٹ گاڑیاں پہلے ہی ہتھیار ڈال چکی

جمعرات 25 جولائی 2019 22:24

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2019ء) چولستان کے بیشتر علاقوں میں ٹڈی دل کا حملہ،بڑے پیمانے پر اقدامات نہ کیے گئے تو چولستان میں موجود لاکھوں کی تعداد میں جانوروں کو خشک سالی کے ساتھ ساتھ قحط سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تفصیل کے مطابق دو روز قبل ٹڈی دل کی لاکھوں کی تعداد نے بھارتی ریاست راجھستان سے آکرصحرائے چولستان میں پنجے گاڑھ لیے لاکھوں کی تعداد میںچھوٹی مکڑی کے بڑے حملے پر سرکاری اداروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

چولستان ترقیاتی ادارہ، محکمہ لوکسٹ، پلانٹ پروٹیکشن اور چولستان لائیوسٹاک چالاک مکڑی کا حملے سے لڑائی میں مصروف ہے 1200 ایکڑ سے زائد علاقے پر سپرے کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ لوکسٹ کی گاڑیاں پہلے سے ہی ہتھیار ڈالے کھڑی ہیں جس کی وجہ سے چولستان لائیو سٹاک کی گاڑیوں کو اس آپریشن میں استعمال کیا جا رہا ہے ٹڈی دل سے بچاو کیلیے کیا جانے والا سپرے ایک طرف تو چولستان کے جانوروں کیلیے نقصان دہ ہے تو دوسری جانب شہر میں بھی اس ٹڈی دل کے حملے کا خدشہ منڈلاتا دکھائی دے رہا ہے محکمہ موسیمیات نے اگلے دو سے تین دنوں میں بارشوں کی پشین گوئی کی جس کی وجہ سے آئندہ ہونے والی بارشوں میں اس ٹڈی دل کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چولستان میں ڈیپارٹمنٹس آف پلانٹ پروٹیکشن فیڈرل اور چولستان ترقیاتی ادارہ کی ٹیموں نے مشترکہ آپریشن کر کے لاکھوں کی تعداد میں حملہ آور ہونے والے ٹڈی دل کے بڑے لشکر کا خاتمہ توکر دیا ہے اور مذید کاروائیاں بھی جاری ہیں۔ مگر ٹڈی دل کے بڑے حملے کا خدشہ بدستور موجود ہیں اور اس بڑے خطرے سے نبٹنے کے لیے حکومت نے ابھی تک کوئی فنڈز مختص نہیں کیے ہیں

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں