لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ کا بہاولنگرمیں بھٹہ خشت میں محبوس ایک خاندان کے51افراد کو آزاد کرنے کا حکم

پیر 4 فروری 2013 19:55

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔4فروری۔ 2013ء) لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ نے اینٹوں کے بھٹہ پر محبوس ایک ہی خاندان کے51افراد کو آزاد کرنے کا حکم دیدیا۔کرم پور ضلع وہاڑی کی رہائشی حلیمہ بی بی اور عبدالستار نے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ میں دو الگ الگ رٹ پٹیشن دائر کیں ۔

(جاری ہے)

پیر کو ایس ایچ او تھانہ گھمنڈ پور ضلع بہاولنگر نے محبوس 51افراد جن میں خواتین ،بچے اور مرد شامل تھے کو اینٹوں کے بھٹہ سے بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا اورلاہو ر ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس الطاف ابراہیم قریشی نے تمام افراد کو آزاد کرنے کا حکم دیدیا۔

اس موقع پر متاثرین کے وکیل میاں عبدالغفور ایڈووکیٹ نے بتایا کہ انہوں نے عدالت میں مذکورہ افراد کی ریکوری کیلئے الگ الگ درخواستیں دائر کی تھیں جس پر عدالت نے آج چار فرور ی کو پولیس سے جواب مانگا تھا ۔جبکہ رہا ہونیوالے افراد کا کہنا تھا کہ وہ ضلع وہاڑی کے علاقہ کرم پور کے رہائشی ہیں اوران سے گل خان،قسمت خان وغیر ہ زبردستی اپنے اینٹوں کے بھٹہ پر مشقت کرواکر معاوضہ کا تیسرا حصہ ادا کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں