بہاول پور:محکمہ آبپاشی کی پانی چوروں کے خلاف کاروائی،پانی چوروں کو کروڑوں روپے تاوان عائدکر دیا گیا

جمعرات 19 ستمبر 2019 23:19

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) محکمہ آبپاشی کی پانی چوروں کے خلاف کاروائی،پانی چوروں کو کروڑوں روپے تاوان عائدکر دیا گیا۔

(جاری ہے)

محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق گزشتہ چھ ماہ کے دوران بہاول پور کی تین سب ڈویژن جس میں بغداد سب ڈویژن،شاہی والا سب ڈویژن اور قائم پور سب ڈویژن میں پانی چوری کی1238واقعات رپورٹ ہوئے ان 1238واقعات میں صرف 79پانی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی جبکہ 1159پانی چوروں کے خلاف سیاسی مداخلت پر ایف آئی آر درج نہ کی جاسکی،اسی دوران محکمہ نے پانی چوروں کے خلاف زیر دفعہ 70کے تحت ایک لاکھ 15ہزار جرمانے عائد کیے گئے اور 7کروڑ72لاکھ 6ہزار989روپے تاوان عائد کیا گیا

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں