پاکستان قرآن وسنت کے نظام کے بغیر فلاحی ریاست نہیں بن سکتا، نصر اللہ خان ناصر

موجودہ حکمران مدینہ کی ریاست کے نام پر قوم کو بیوقوف بنارہے ہیں۔ ریاست مدینہ کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا ہے ،صدر جماعت اسلامی بہاولپور

جمعہ 15 نومبر 2019 23:15

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) جماعت اسلامی بہاول پور کی ضلعی سیاسی کمیٹی کے صدر نصراللہ خان ناصرنے کہا ہے کہ پاکستان قرآن وسنت کے نظام کے بغیر فلاحی ریاست نہیں بن سکتا۔ موجودہ حکمران مدینہ کی ریاست کے نام پر قوم کو بیوقوف بنارہے ہیں۔ ریاست مدینہ کا خواب شرمندہ تعبیر کرنا ہے تو تمام شعبوں میں قرآن وسنت کے رہنما اصولوں کو اپنانا ہوگا۔

انہوںنے مزید کہا کہ قرآن و سنت کے احکامات پر عمل کیے بغیر فلاحی ریاست کا تصور ادھورا ہے۔

(جاری ہے)

حکمرانوں نے اگر ملک کو مدینہ جیسی فلاحی ریاست بنانے کے وعدے سے انحراف کیا تو ان کا انجام بھی ماضی کے حکمرانوں جیسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ اور اسکے رسول کا نظام ہی بہترین نظام ہے۔ بد قسمتی سے اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں انگریزوں کا نظام رائج ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں بے تحاشہ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ چکی ہے۔ حکومت عوام کو روزگار دینے کی بجائے روزگار چھین رہی ہے، 50 لاکھ گھر دینے کی بجائے لوگوں سے گھروں کی چھتیں تک چھین رہی ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں