جاعت اسلامی آئندہ بلدیاتی ، قومی اور صوبائی انتخابات میں اپنے اسلامی ، انقلابی اور عوامی فلاح کے منشور کے ساتھ حصہ لے گی،سید ذیشان اختر

فوجی آمریتوں اور جمہوریت کے نام پر منتخب حکومتوں کی ناکامی نے واضح کردیا ہے کہ صرف قیادت نہیں ہمہ گیر ، اہل ، جفاکش اور ذاتی مفادات سے بالاتر ٹیم ہی پاکستان میں خود انحصاری اور خود داری کا نظام لاسکتی ہے، نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:17

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اخترنے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آئندہ بلدیاتی ، قومی اور صوبائی انتخابات میں اپنے اسلامی ، انقلابی اور عوامی فلاح کے منشور کے ساتھ حصہ لے گی ۔ فوجی آمریتوں اور جمہوریت کے نام پر منتخب حکومتوں کی ناکامی نے واضح کردیا ہے کہ صرف قیادت نہیں ہمہ گیر ، اہل ، جفاکش اور ذاتی مفادات سے بالاتر ٹیم ہی پاکستان میں خود انحصاری اور خود داری کا نظام لاسکتی ہے صرف جماعت اسلامی ہی ملک کو سیاسی ، اقتصادی اور سماجی بحرانوں سے نکالے گی وہ جامع مسجد الحق میں نومنتخب امیر پی پی 246 اور نومنتخب امیر پی پی 245 خالد بن جلیل کی حلف براری تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام مکمل نظام حیات سکھاتا ہے جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے ہم دنیا وآخرت میں فلاح پاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت ٹیکس اصلاحات میں ناکام ہوگی ہے۔وطن عزیز کی اقتصادی ترقی کا سست روی کاشکار ہونااس بات کاثبوت ہے کہ ہماراموجودہ معاشی نظام جوکہ سود پرمبنی ہے عوام کی فلاح وبہبود میں ناکام ہوگیا ہے۔ہمیں اسلامی طرز معیشت اختیار کرتے ہوئے دنیا میں اپنامضبوط مقام بناناہوگا۔

انہوں نے کہاکہ سودی نظام اللہ اور اس کے رسولؐ کے خلاف اعلان جنگ ہے ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والے اس کے خاتمے میں سنجیدہ دکھائی نہیں دیتے۔پاکستان اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا اور اس میں صرف اور صرف اللہ کانظام ہی رائج ہوسکتا ہے۔ پاکستان کے آئین میں واشگاف الفاظ میں لکھاگیا ہے کہ ملک میں کوئی بھی ایسا قانون نہیں بنایا جائے گا جوقرآن وسنت سے متصادم ہو۔

دنیا کی بڑی بڑی معاشی قوتیں سودی نظام سے مکمل طور پر مفلوج ہوچکی ہیں۔ نبیؐ نے سود لینے والے،دینے والے اور سودی لین دین کاغذپرلکھنے والے اور اس کے گواہوںپر لعنت فرمائی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت وقت سودی نظام کوجڑ سے اکھاڑپھینکے اور پاکستان میں اسلامی شریعت کے نفاذ کویقینی بنائے۔ملک میں پہلے ہی نصف سے زائد آبادی خطہ غربت کی لیکر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔تقریب سے ڈاکٹر محمد اشرف ،نومنتخب امراء نصراللہ ناصر،خالد بن جلیل ،رائو منور حسین،اقبال بڈانی نے بھی خطاب کیا آخر میں نومنتخب امراء نے اپنا حلف اٹھایا

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں