بہاول پور:پولیس نے ساڑھے نو سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 16 نومبر 2019 23:17

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2019ء) بہاولپور پولیس نے ساڑھے نو سال سے مفرور اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم ولید حسن بہاولپور کے تھانہ کینٹ کو 2010 سے مطلوب تھا،تھانہ کینٹ نے ملزم کو لاہور جوہر ٹاون سے گرفتار کیا گیا۔ملزم ولید حسن نے 2010 میں دیگر ساتھیوں راو شیروز، شہروز بخاری اور عبدالرحمن کے ہمراہ ٹیوشن اکیڈمی میں قاسم نامی طالب علم پر مبینہ قاتلانہ حملہ کیا تھا ۔

یاد رہے کہ ملزم عبدالرحمن اسوقت کے لیگل انسپیکٹ راو قاسم کا بیٹا ہے اور اجکل ضمانت پر رہا ہے۔

(جاری ہے)

حملے میں قاسم دماغ میں لگنے والی اندرونی گہری چوٹوں کے باعث عمر بھر کیلیے معزور زندگی گزار رہا ہے۔پولیس تھانہ کینٹ نے ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔معذور ہونے والے قاسم کے والدین کا مزکورہ تفتیش پر عدم اعتماد کا اظہار،تفتیش محض خانہ پوری کے لیے کی جا رہی ہے، پولیس کا جھکاو واضع طور پر ملزمان پارٹی کی جانب ہے جس میں ہمیں انصاف ملتا نظر نہیں آرہا۔

ساڑھے نو سال سے انصاف کے متلاشی قاسم کے والدین کا وزیراعظم پاکستان، چیف جسٹس سپریم کورٹ، ائی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے اس معاملے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں