پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی قابل تقلید مثال ہے، خاص طور پر بہاولپورجہاں مسلم ، مسیحی ، ہندو اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے تمام شہری ایک دوسرے کے ساتھ پرُ امن زندگی بسر کرتے رہیں ، بہاولپور پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے ماڈل ڈسٹرکٹ بن کر سامنے آرہا ہے ،سماج دشمن عناصر پاکستان کا سافٹ امیج بگاڑ نے کی کو شش کررہے ہیں، سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی اور انسانی ترقی کیلئے برطانیہ اور پاکستان کے شہری مل کر کام کر تے ہیں گے ، خواتین کے حقوق کے حوالے سے متحرک برطانوی خاتون مسز ہیلن ایپلٹن کا بہاولپور میں تقریب سے خطاب

منگل 19 مارچ 2013 16:58

بہاولپور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 19مارچ 2013ء ) خواتین کے حقوق کے حوالے سے متحرک برطانوی خاتون مسز ہیلن ایپلٹن نے کہا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کی قابل تقلید مثال ہے، خاص طور پر بہاولپورجہاں مسلم ، مسیحی ، ہندو اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے تمام شہری ایک دوسرے کے ساتھ پرُ امن زندگی بسر کرتے رہیں ، اور بہاولپور پاکستان میں مذہبی ہم آہنگی کے حوالے سے ماڈل ڈسٹرکٹ بن کر سامنے آرہا ہے ،سماج دشمن عناصر پاکستان کا سافٹ امیج بگاڑ نے کی کو شش کررہے ہیں، سماجی رویوں میں مثبت تبدیلی اور انسانی ترقی کیلئے برطانیہ اور پاکستان کے شہری مل کر کام کر تے ہیں گے ۔

وہ منگل کو یہاں \"آواز اورجواب دہی \" پر وگرام کے حوالے سے منعقدہ نشست سے خطاب کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہوں نے آواز اورجواب دہی پر وگرام کے تحت بہاولپور ضلع میں جاری پائلٹ پر وگرام کے تحت یونین کونسلز میں تشکیل دیئے گئے آواز گروپس کے ساتھ ملاقات کے دوران محسو س کیا کہ پاکستان کے لوگ بہت پُرامن ہیں اور وہ دنیا بھر میں امن کی خواہش رکھتے ہیں تاہم بعض عناصر پاکستان کو بد نام کرنے کی کو ششیں کر تے ہیں جو بالآخر اپنی مو ت پر آپ مر جائیں گے اور پاکستان کے عوام ایک پُرامن دنیا کے ساتھ انسانی ترقی کے سفر میں دیگر اقوام کے شانہ بشانہ اپنی منزل کی طرف بڑھتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چولستانی ہوم بیسڈ ورکرز کی بنائی ہوئی گھریلو دستکاریوں کو برطانیہ میں بطور نمائش میں پیش کیا جائے گا اور اسی طرح برطانوی خواتین کی ہاتھ سے بنائی ہوئی اشیاء پاکستان میں لائی جائیں گی اس سے امن کو فروغ ملے گا اور آپس کے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ چولستان ڈویلپمنٹ کونسل آف پاکستان کی سماجی ترقی کیلئے کوششیں لائق تحسین ہیں ۔

جائزہ ٹیم نے ورکنگ لنچ کے دوان ڈسٹرکٹ آواز گروپ کے ارکان مہر محمد اقبال اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، نوید خلیل چو ہدری اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنر ل پنجاب ، جمشید عثمان شامی ایڈووکیٹ ، محمو دالحسن ریٹائرڈ سپورٹس آفیسر ، محمد اکرم ناصر جنرل سیکرٹری بہاولپور یونین آف جر نلسٹس ،محمد تنویر حسن صحافی ،ناصر حمید ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ ، پر وفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد رانا ڈیپارٹمنٹ آف میڈیا اسڈیز اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور ، نازنین ریاض ، عزیز فاطمہ ، رخسانہ ، مر کزی میلا د مصطفی کمیٹی بہاولپور کے سر براہ مولانا عبدالرزاق شائق اور پنڈت مر اری لعل سابق کونسلر اور دیگر سے آواز پر وگرام پر عمل درآمد کے حوالے سے اب تک کی کامیابیوں ، مشکلات ،چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے معلومات حاصل کیں ۔

قبل ازیں چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاروق احمد خان اور آواز اور جواب دہی پروگرام کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر رضیہ ملک نے ٹیم کے بر طانوی اور پاکستانی ارکان کا خیر مقدم کر تے ہوئے کہا کہ پاکستا ن اور یوکے گورنمنٹ کے مابین دیرینہ سیاسی ، سماجی ، تعلیمی ، اقتصادی ، دوستانہ تعلقات چلے آرہے ہیں خاص طورپر یوکے میں مقیم لاکھوں پاکستانی تارکین وطن دونوں ممالک کے درمیان پل کا کر دار ادا کرر ہے ہیں۔ بر طانوی اور پاکستانی سماجی تنظیمیں بھی دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فر وغ دے رہی ہیں ۔ خاص طورپر یوکے گورنمنٹ کے تعاون سے پاکستان میں سماجی تبدیلی اور انسانی تعمیر و ترقی کے کام میں کافی بہتری آئی ہے ۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں