جہالت کا خاتمہ کئے بغیر امن کا قیام نا ممکن ہے ، ، فر سودہ رسم و رواج انسانی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ، عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے متحد ہوں، وہ عام انتخابا ت میں اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر چولستان ڈویلپمنٹ کونسل فاروق احمد خان کا مشاورتی اجلاس سے خطاب

جمعرات 18 اپریل 2013 20:35

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔18اپریل۔ 2013ء) چولستان ڈویلپمنٹ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاروق احمد خان نے کہا ہے کہ جہالت کا خاتمہ کئے بغیر امن کا قیام نا ممکن ہے ،صحت مند اور تعلیم یافتہ معاشرہ ہی ترقی کی منزل پا سکتا ہے ، فر سودہ رسم و رواج انسانی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اور فساد کی جڑ ہیں، علاقے کے لوگ اپنے مسائل کے حل کیلئے متحد ہوں عام انتخابا ت میں اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں اور ایسے امیدواروں کو کامیاب کرائیں جو اپنی ذمہ داریوں کو امن کے طریقے سے نبھانے کی صلاحیت اور جذبہ رکھتے ہوں ۔

وہ جمعرات کے روز امن میرا حق پروگرام کے تحت چک نمبر 7بی سی میں گاؤں کی سطح پر مشاورتی اجلاس کے موقع پر خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اجتماع کا مقصد علاقہ کے لوگوں سے مل کر ان کے مسائل کی نشاند ہی اور حل کیلئے تجا ویز اور تبادلہ خیال کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

علاقہ میں بسنے والے تما م لوگ اپنے علاقہ کے ذمہ دار ہوتے ہیں لہذا علاقے کا ہر مسئلہ سب کا مسئلہ ہوتا ہے جس کے حل کیلئے سب کو مل کر آواز بلند کرنا ہوگی خاص طورپر علاقہ میں فر سودہ رسم و رواج جیسے زبر دستی کی شادی ، وٹہ سٹہ ، خواتین کے وراثتی حقوق نہ دینا ، لڑکیوں کو تعلیم سے محروم رکھنا اور صحت و صفائی کی سہولیا ت کا نہ ہونا ہم سب کو دعوت فکر دیتا ہے اور اصلاح احوال کے لئے مشترکہ جدو جہد کی ضرور ت ہے ۔

آج کل انتخابی عمل جاری ہے جو لوگوں کو اپنے نمائندگان کے چناؤ کا مو قع فراہم کرے گا تمام لوگ اپنا ووٹ ضرور ڈالیں اور ایسے امیدوار کو منتخب کریں جو ان کے مسائل کے حل کیلئے اخلاص اور اہلیت رکھتا ہو اور علاقہ میں صحت و تعلیم کی سہولیا ت کی اہمیت کا ادراک کرتا ہو ۔ قبل ازیں مشاورتی اجلاس کے شرکا ء نا دیہ رسول ، نسرین بی بی ، سمیرا بی بی ، جمشید عالم ، محمد کامران ، شہزاد بھورل اور دیگر نے بتا یا کہ علاقہ میں صحت و تعلیم کے حوالے سے معیاری سہولیات مو جو د نہ ہونے سے لو گ مسائل کا شکا ر ہیں ۔

علاج معالجہ کیلئے ایک بنیادی مر کز صحت مو جو د ہے جوبائیس کلو میٹر فاصلے پر ہے جہاں پہنچے کیلئے سڑکیں بھی نہ ہونے کے برابر ہیں اور ادویات بھی نہیں جبکہ صرف پر ائمری سکول دستیاب ہونے سے طلبہ و طالبات کا مزید تعلیم حاصل کرنا مسئلہ بن جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ پینے کا صاف پانی میسر نہ ہونے سے لوگوں کو صحت کے بے شمار مسائل درپیش رہتے ہیں ۔

اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بہاولپور کے نمائند ہ غلام ارتضیٰ نے کہا کہ پینے کا صاف انسانی صحت کیلئے بے حد ضروری ہے جو کئی علاقوں میں دستیاب نہیں ہے اس مسئلہ کے حل کیلئے اہل علاقہ مل کر آواز اٹھائیں تو ارباب اختیار بھی اصلاحی اقدامات کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ البتہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بہاولپور دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے صا ف پانی کی فراہمی علاوہ نکاسی آب کی کئی سکیمیں مکمل کر چکا ہے ۔

ابتدائی کلمات ادا کر تے ہوئے پروگرام کو آرڈینٹر رضیہ ملک نے کہا کہ چولستان ڈویلپمنٹ کونسل ہمیشہ سے انسانی ترقی کیلئے کو شاں ہے اور آج اکھٹے ہونے کا مقصد بھی یہی ہے کہ مسائل کی نشاندہی اور حل کے طریقہ کار کو ڈھونڈا جا سکے جبکہ پر وگرام کے اختتا م پہ شائقین کو محظو ظ کرنے کیلئے لو ک فنکارہ سلمہ خانم اور اظہر عباس نے بانسری کی دھن پہ اپنے فن کامظاہرہ کیا ،مشہور قصہ گو بدھو رام نے پرانی روایت کو قائم رکھتے ہوئے لوگوں کو بادشاہ اور رعایا کا قصہ سنا کر داد وصول کی ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں