بہاول پور، باغبانوں نے کینو کی ریکارڈ پیدوار دیکر سرگودھا کو پیچھے چھوڑ دیا

پنجاب بھر میں کینو کی پیدوار میں بہاول پور کی تحصیل یزمان پہلے نمبر پر آگیا

پیر 20 جنوری 2020 23:01

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) بہاول پور کے باغبانوں نے کینو کی ریکارڈ پیدوار دیکر سرگودھا کو پیچھے چھوڑ دیا ،پنجاب بھر میں کینو کی پیدوار میں بہاول پور کی تحصیل یزمان پہلے نمبر پر آگیا ۔تفصیلات کے مطابق بہاول پور کی تحصیل یزمان کے چک نمبر 22 ڈی این بی میں کینو کے باغبان گزشتہ کئی سالوں سے کینو کی ریکارڈ پیدوار کررہے ہیں ۔

اسی چک سے تعلق رکھنے والے ایک باغبان خالد حمید نے فی ایکڑ اوسطً 8سو 93 من کینو کی پیداوار حاصل کر کے پنجاب بھر میں حکومت سے پہلا انعام حاصل کیا اور ان کو سابق گورنرپنجاب رفیق رجوانہ نے آٹھ لاکھ روپے مالیت کا لیزر لیولر سمیت ٹرافی اور سرٹیفیکٹ انعام میں دیا ۔باغبان خالد حمید کا کہنا ہے کہ موسم سرما کا پھل کینو قدرت کی عطا کردا ضائقوں میں اپنی مثال اپ ہے رس بھرے تازہ کینو کے کھانے سے بہت سی موسمی بیماریاں بھی دور ہوجاتی ہیں میں میں بڑی محنت سے کینو کا باغ لگایا جس سے میں فی پودا 09 من کینو کی پیدوار کی جس پر مجھے دو سال قبل پورے پنجاب میں پیدواری لحاظ سے نمبر 1 قرار دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرم موسم میں آم کی پیداوار جتنی کثرت سے ہوتی ہے اس سے کہیں زیادہ موسم سرما میں کینوں کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔پاکستان دنیا میں کینوں ایکسپورٹ کرنے میں چھٹے نمبر پر ہے فارمر نے پنجاب بھر میں کینوئوں کی سب سے زیادہ پیداوار دے کر ہم نے ثابت کیا ہے کہ ہم کسی سے پیچھے نہیں ہے اگرحکومت کینو کی عالمی منڈی تک رسائی ممکن بنا دے اور اس ریجن میں گریڈنگ پلانٹ لگا دیا جائے تو پاکستان دنیا میں کینو کی پیداوار اور کوالٹی میں پہلے نمبر پر آسکتا ہے

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں