بہاولپور‘ 2پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث 3ملزمان کو پھانسی دیدی گئی

منگل 27 فروری 2007 13:13

بہاولپور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27فروری2007 ) بہاولپور میں دوران ڈکیتی دو پولیس اہلکاروں کے قتل اور کئی شہریوں کو زخمی کرنے میں ملوث تین ملزمان کو پھانسی دیدی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز 1997ء میں تھانہ اچ شریف کی حدود میں دوران ڈکیتی فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو قتل اور کئی شہریوں کو زخمی کرنے کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے تین ملزمان محمد اسماعیل‘ نذر حسین اور عبید الله کو پھانسی دیدی گئی۔

ملزمان نے 1997ء میں تھانہ اچ شریف کی حدود میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو قتل اور کئی شہریوں کو زخمی کردیا تھا۔ اعلیٰ عدالتوں اور صدر مملکت کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد منگل کی صبح محمد اسماعیل‘ نذر حسین اور عبید الله کو بہاولپور میں پھانسی دیدی گئی۔ پھانسی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں