بہاولپو راور گردنواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری

منگل 21 مئی 2013 20:48

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔21مئی۔ 2013ء) بہاولپو راور گردنواح میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اورسخت گرمی کے موسم میں کئی کئی گھنٹوں کی بجلی بندش نے شہریوں کو بے حال کر دیا ہے۔ بہاولپور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ بدتر ہوتی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

شہر میں لودشیڈنگ کا دورانیہ سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

ہر گھنٹے بعد تین سے پانچ گھنٹے کی بجلی بندش نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے۔طویل بجلی بندش سے صنعتی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح سے متاثر ہو رہی ہیں اور شہریوں کو پینے کے پانی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔ بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کے معمولات زندگی درھم برھم کر دیئے ہیں۔دیہی علاقوں میں اٹھارہ سے اکیس گھنٹے کی بجلی بندش نے لوگوں کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں