آٹا چینی بحران کی فرانزک رپورٹ میں تاخیر سے عوام میں غلط تاثر جارہاہے ،کسان بورڈ پاکستان

جمعرات 30 اپریل 2020 22:34

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2020ء) مرکزی چیئر مین کسان بورڈ پاکستان جام حضور بخش لاڑ نے کہاکہ کرپشن کے میگاسکینڈلز سمیت آٹے چینی بحران پر کمیشن کی جانب سے فرانزک رپورٹ میں تاخیر سے عوام میں یہ تاثر ابھر رہاہے کہ دال میں کچھ کالانہیں بلکہ پوری کی پوری دال ہی کالی ہے۔ آٹے چینی کا بحران پیدا کرکے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیاہے عوام ان کا کڑا احتساب چاہتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں میں مزید 15 فیصد تک کمی ہوئی ہے ۔ تیل کی قیمت 14 ڈالر فی بیرل تک آگئی ہے لہٰذا حکومت پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں فی لٹر 40 روپے کمی کرے اور آئندہ سیزن کے لیے کپاس اور چاول کی بوائی کے لیے کاشتکاروں کو ڈی اے پی ، یوریا کھادوں سمیت بیج کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کرے زرعی ٹیوب ویلوں پر بجلی کے بل معاف کیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ ملک کی ساٹھ فیصد آبادی دیہی علاقوںمیں رہتی ہے۔نصف سے زیادہ آبادی کو ریلیف دینے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی #

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں