بہاولپور‘ مضرصحت پانی‘ زنگ آلود سانچے ‘ فلٹریشن پلانٹ نصب نہ کرنے پر 10 آئس فیکٹریوں کیخلاف مقدمات ڈائریکٹرجنرل ماحولیات کوبھجوادیئے گئے

پیر 12 اگست 2013 16:30

بہاولپور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 12اگست 2013ء) مضرصحت پانی زنگ آلود سانچے اورفلٹریشن پلانٹ نصب نہ کرنے پرڈسٹرکٹ آفیسرماحولیات نے 10 آئس فیکٹریوں کے خلاف کیس ڈائریکٹرجنرل ماحولیات کوبھجوادیئے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات محمدرفیق نے آئس فیکٹریوں میں فلٹریشن پلانٹ نصب نہ کرنے، مضرصحت پانی کے استعمال اورزنگ آلود سانچوں پر پاک آئس فیکٹری ،ظہورآئس فیکٹری،چغتائی آئس فیکٹری، پرویز آئس فیکٹری بہاولپور ، نیوچپو آئس فیکٹری ،چوہدری لیاقت علی اینڈ برادرزآئس فیکٹری حاصل پور،گل آئس فیکٹری چھوناوالا ، فرینڈز آئس فیکٹری سمہ سٹہ ، عظیم آئس فیکٹری خانقاہ شریف کے خلاف چالان مکمل کرکے کاروائی کیلئے مزید کارروائی کیلئے کیس ڈائریکٹر جنرل ماحولیات پنجاب لاہور کو بھیج دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں