بہاولپور: خاتون سے زیادتی کے بعد معصوم بچی کا قتل

ہفتہ 16 مئی 2020 20:41

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2020ء) پنجاب کے ضلع بہاولپور میں سفاک ملزم کی جانب سے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ اس کی معصوم بچی کو قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بہاولپور پولیس کے مطابق بہاولپور کے علاقے موسیٰ کالونی میں خاتون کومبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزم خاتون کی کم سن بچی کوقتل کر کے فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے اس کے شوہر کے بھانجے نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ بہاولپور کے تھانہ بغداد الجدید میں خاتون کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے قتل اور زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں