بہاولپور ، سی ٹی ڈی کے آپریشن میں داعش کے چار مبینہ دہشتگرد مارے گئے ، تین فرار

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے جن میں امان اللہ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم شامل

اتوار 17 مئی 2020 12:55

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے بہاولپور میں ا?پریشن کے دوران داعش کے 4 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کی جس میں چار دہشت گرد ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش سے ہے جن میں امان اللہ، عبدالجبار، رحمان علی اور علیم شامل ہیں۔دہشت گردوں کا ہدف بہاولپور میں اقلیتی عبادت گاہ تھی اور ان کے قبضے سے دستی بم، ایس ایم جی رائفلز اور دیگر اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کے تین ساتھی اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں