بہاولپور،تیز رفتار منی بس آٹو رکشہ کو بچاتے ہوئے نہر میں جاگری ،تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا

جمعہ 29 مئی 2020 17:52

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2020ء) مسافروں سے بھری ہوئی تیز رفتار منی بس آٹو رکشہ کو بچاتے ہوئے ششماہی نہر میں جاگری ،اہل علاقہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت کاروائی کرکے تقریباً32 مسافرجن میں مردحضرات ، خواتین اور بچے شامل ہیں کو بحفاظت نکال لیا ،چند مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی جنکی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

منی بس بہاولنگر سے فیروزہ جا رہی تھی کہ آٹو رکشہ کو بچاتے ہوئے ایشیاء گھی ملز کے قریب ششماہی نہر میں جاگری ،تمام مسافروں کو نہر میں گری ہوئی منی بس سے بحفاظت نکال لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں