مسلم لیگ (ن) کی قیادت قومی یکجہتی کی علمبردار اورمضبوط وفاق کی حامی ہے،پاکستان کی سا لمیت اور داخلی خودمختاری کی حفاظت یقینی بنائے گی،6 ستمبر کی جنگ میں افواج پاک کا حوصلہ مندی ، عزم وہمت اور جرأت وبہادری کا مظاہرہ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا سنہرا باب ہے، مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی بیگم پروین مسعود بھٹی کی وفودسے گفتگو

جمعہ 6 ستمبر 2013 17:48

بہاولپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6ستمبر 2013ء) مسلم لیگ(ن) کی سینئر خاتون رہنما اور رکن قومی اسمبلی بیگم پروین مسعود بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت قومی یکجہتی کی علمبردار اورمضبوط وفاق کی حامی ہے اورپاکستان کی سا لمیت اور داخلی خودمختاری کی حفاظت یقینی بنائے گی۔6 ستمبر کی جنگ میں افواج پاک کا حوصلہ مندی ، عزم وہمت اور جرأت وبہادری کا مظاہرہ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے جسے تا قیامت یاد رکھا جائے گا۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے ویژن کی طاقت سے اندھیروں اورقومی بحرانوں کوشکست دے گی۔اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے وطن عزیز کوایٹمی قوت بنایا اور قائد میاں محمد نوازشریف کے جرأتمندانہ اور دلیر انہ موقف کے باعث ایٹمی دھماکے کر کے ایک خود مختار پاکستان کی بنیاد رکھی گئی اوراب کوئی بھی وطن عزیز کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے عوام کی مادروطن کے مستقبل بارے مایوسی ختم ہوگئی ہے اوراب عوام اپنے مستقبل کے بارے میں بھی پرامید اورپرجوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجوہ قیادت نے معیشت کی فوری بحالی اورمضبوطی کیلئے مقامی اوربیرونی سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کرنے کیلئے ماسٹرپلان بنالیا ۔اس موقع پررکن صوبائی اسمبلی حسینہ بیگم نے کہا کہ وطن عزیز اس وقت دہشت گردی، انتہا پسندی ، لوڈ شیڈنگ ، بیروز گاری اور فرقہ واریت جیسے مسائل سے دوچا رہے اور ملک کو درپیش ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے قوم کوآج 6ستمبر1965والے اتحاد اور جذبے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعظم میاں نوازشریف اور خاد م اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف عوام کادرداوردکھ محسوس کرتے ہیں اس طرح اورکوئی سیاستدان نہیں کرتا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت نے وسائل کارخ سیلاب زدگان کی طرف موڑدیا ۔خادم پنجاب میاں شہبازشریف کاسیلاب زدگان کے پاس جانامصیبت زدگان کیلئے حوصلہ افزاء ہے۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں