بہاول پور کے عوام سیاسی مینڈکوں کو پہچان چکے ہیں،محمد نواز ناجی

جمعہ 24 جولائی 2020 22:50

ٰبہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2020ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری سائوتھ پنجاب زاہد اختر زمان نے ملتان اور بہاول پور میں اپنے دفاتر کے قیام کی بات کر کے ان سیاسی پنڈتوں کی قلعی کھول دی ہے جو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے بہاول پور میں قیام کی باتوں سے عوام کو بے وقوف بنانے میں لگے ہوئے تھے۔ یہ بات چیف ایگزیکٹیو تحریک بحالی صو بہ بہاول پور محمد نواز ناجی نے بہاول پور کے بعض سیاستدانوں کی طرف سے بہاول پور کے عوام کی سیکرٹریٹ کے حوالے سے بے وقوف بنانے کے بیانات پر اپنے ردعمل میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ بہاول پور کے عوام نے جس کو بھی عوامی نمائندگی کے لئے چنا اس نے بہاول پور کے عوام کے ساتھ دھوکہ اور فراڈ کیا۔ بہاول پور کے عوام آدھا تیتر آدھا بٹیر سیکرٹریٹ کو پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں اور انہیں اپنے ہی نمائندے ڈسنے میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

نواز ناجی نے کہا کہ بہاول پور کے عوام ان سیاسی مینڈکوں کو پہچان چکے ہیں جو ایوانوں میں جا کر ان کے ووٹوں کا سودا کرتے ہیں اور وزارتیں لے کر اپنی تجوریاں بھرنے میں لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب بہاول پور کے عوام فیصلہ کر لیں کہ وہ کسے اپنے حقوق کا رکھوالا بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور کے عوام کی اکثریت سول سیکرٹریٹ کے لولی پاپ کو مسترد کر چکی ہے۔ ہمیں اپنے صوبے کی بحالی کے علاوہ کوئی آپشن قبول نہیں۔ہمیں اپنے ووٹوں کا سودا کرنے والوں سے ہوشیار رہنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سید تابش الوری کا صوبہ بہاول پور کے حوالہ سے بیان چشم کشا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں