بہاول پور: ریلوے پریم یونین نے ملازمین کے مطالبات کی منظوری کے لیے تحریک کا اعلان کر دیا

جمعرات 6 اگست 2020 22:22

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) ریلوے پریم یونین نے ملازمین کے مطالبات کی منظوری کے لیے تحریک کا اعلان کر دیا پہلے مرحلہ میں بہاول پور سے ملتان تک ٹرین مارچ سے تحریک کا آغاز کر دیا۔ جس کی قیادت پریم یونین ملتان ڈویژن کے صدر رانا شریف نے کی ، ٹرین مارچ کا پہلا مرحلہ ملتان ریلوے اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رانا شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ نکاتی مطالبات کی منظور ی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے ریٹائرڈ اور حاضر سروس ملازمین کے 9 ارب کے واجبات فوری طور پر ادا کیے جائے، فوت شدہ ملازمین کے یتیم بچوں اور عارضی لیبر کو فوری طور پر ریگولر کیا جائے اور ریلوے میں مزدوروں کی چھانٹیاں بند کی جائے اور اس کی بجائے افسران کی چھانٹیاں کی جائے کیونکہ بڑی تعداد میں رکھے گئے افسران ہی دراصل ریلوے پر بوجھ ہے اس کے علاوہ تمام کیٹیگریز کو اپ گریڈ کرکے تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کے ساتھ ساتھ پریم یونین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کو فور طور پر منظور کیا جائے ورنہ تحریک کے دوسرے مرحلے میں ریلوے کے 126 زونز میں احتجاجی جلسے منعقد ہونگے تمام ڈویژن میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائے گی اور احتجاج کا فائنل رائونڈ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں ہوگا

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں