بہاولپور کی بستی کرناں میں مبینہ چوری کے الزام پر رکشہ ڈرائیور پرتشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی

ہفتہ 8 اگست 2020 23:46

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2020ء) بہاولپور کی بستی کرناں میں مبینہ چوری کے الزام پر رکشہ ڈرائیور پرتشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔متاثرہ رکشہ ڈرائیور کے والد کے مطابق چوری کا الزام لگا کر بیٹے پر تشدد کیا گیا اور مقدمہ درج کروایا، مقدمے میں چالان کے بعد بیٹا جیل کاٹ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ رکشہ ڈرائیور کے والدین کے مطابق نہ مسروقہ سامان برآمد ہوا نہ ہی چوری کا الزام ثابت ہوا ہے۔متاثرہ رکشہ ڈرائیور کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔دوسری جانب مقامی پولیس کے مطابق واقعہ تین ماہ پرانا ہے اور زیر سماعت ہے، انکوائری رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں