بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ہڑتال

جمعرات 22 اکتوبر 2020 21:16

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی ملک گیر احتجاج کی کال پربہاول پور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے میڈیا کارکنوں کی برطرفیوں، تنخواہوں میں تاخیرو عدم ادائیگیاں، ویج بورڈ ایوارڈ پر فوری عملدرآمد اور پریس کی آزادی پر پابندیوں کے خلاف پریس کلب سے یونیورسٹی چوک تکاحتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

احتجاجی ریلی میں بی ایچ یو جے کے صدر اے مجید گل ،جنرل سیکرٹری راشد ہاشمی ،فیڈرل ایگزٹیو ممبرز محمد امین عباسی ،اکرم ناصر ،صدر پریس کلب نصیر احمد ناصر ،جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے نائب امیر سید ذیشان اختر ،پاکستان سرائیکی پارٹی بہاول پور کے ضلعی صدر جام یاسر ایڈوکیٹ،آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن کے رہنماء سید سلمان حیدر شاہ ،آل پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری اقبال بڈانی ،اسلامی جمعیت طلباء بہاول پور کے ناظم رائواسامہ منورسمیت کثیر تعداد میں صحافیوں ،سیاسی کارکنوں ،ٹریڈ یونین کے ورکرز ،طلباء نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقررین نے کہا کہ میڈیا کارکن تاریخ کے بد ترین بحران سے گزر رہے ہیں۔ ہزاروں کارکن بیروزگار ہو چکے ہیں جبکہ مزید کارکنوں کو بھاری تعداد میں بر طرف کیا جا رہا ہے۔ ایسے ادارے جن میں کارکن اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے ہیں ان میں بھی پندرہ مہینوں اور کہیں چھ ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہیں اور اداروں میں کٹوتیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مالکان اخبارات فوری طور پر ویج ایوارڈ پر عملدرآمد کریں۔ ہم ویج ایوارڈ پر عملدرآمد میں انکار کو قانون کا مذاق اڑانے کے مترادف سمجھتے ہیں۔بی ایچ یو جے کے رہنماوں نے پریس پر پابندیوں پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوے مطالبہ کیا کہ پریس پر پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں