طالب علم سعید نے ایک منٹ میں انگلش کے 170 سے زائد اور اردو کے 130 سے زائد الفاظ ٹائپ کر نا سیکھ لیا

جمعرات 5 نومبر 2020 22:18

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2020ء) بہاولپور میں 10 سالہ طالب علم سعید نے ایک منٹ میں انگلش کے 170 سے زائد اور اردو کے 130 سے زائد الفاظ ٹائپ کر نا سیکھ لیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپیوٹر کے کی بورڈ پر رقص کرتی سعد کی انگلیاں ایک منٹ میں انگلش کے 170 سے زائد الفاظ ٹائپ کرلیتی ہیں جبکہ سعد کی اردو ٹائپنگ میں بھی ایسی مہارت ہے کہ ایک منٹ میں 130 سے زائد الفاظ ٹائپ ہوجائیں۔کم عمر طالب علم سعد کا دعویٰ ہے کہ اگر وہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر بھی ٹائپ کرے تو اس کی اسپیڈ میں کوئی فرق نہیں آتا۔پانچویں جماعت کا طالب علم سعد الرحمان سافٹ ویئر انجینئر بننا چاہتا ہے تاہم اس کی یہ خواہش بھی ہے کہ وہ ٹائپنگ اسپیڈ میں ورلڈ ریکارڈ بنائے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں