بہاولپور ،پسند کی شادی کرنیوالی نوبیاہتا دلہن کو شوہر نے مبینہ طور پر زہر دے کر مار دیا

منگل 10 نومبر 2020 23:52

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2020ء) نوبیاہتا دلہن شادی کے 10 روز بعد ہی مردہ پائی گئی جس پر لڑکی کے گھر والوں نے شوہر پر قتل کا الزام لگا دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بہاولپور کے علاقے بسم اللہ کالونی میں 10 دن قبل پسندکی شادی کرنے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لڑکی کے اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کو اس کے شوہر نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر زہر دیکر قتل کیا ہے۔پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کرتے ہوئے لڑکی کے شوہر سمیت 3 افراد کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں