ہفتہ رحمت اللعالمین تزک واحتشام اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لیے بہاول پور ڈویژن میں سیرت النبیؐ کی مختلف تقاریب

جمعرات 12 نومبر 2020 22:28

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 نومبر2020ء) ہفتہ رحمت اللعالمین تزک واحتشام اور مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منانے کے لیے بہاول پور ڈویژن میں سیرت النبیؐ کی مختلف تقاریب منعقد ہوں گی۔ پروگرام کے مطابق ڈویژن کی مرکزی تقریبات میں13 نومبر بروز جمعتہ المبارک گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول بہاول پور میں11 بجے دن سیرت کوئز مقابلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

14 نومبربروزہفتہ آرٹس کونسل بہاول پور میں محفل سماع8 بجے شب منعقد ہوگی۔15 نومبر کوگورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور 2 بجے دوپہر محفل نعت منعقد ہوگی۔16نومبر کو پنجاب کالج بہاول پور میں11 بجے دن سیرت النبیؐ تقریری مقابلہ ہوگا۔17 نومبربروز منگل گورنمنٹ ایس ای کالج بہاول پور میں11بجے دن نعتیہ مشاعرہ ،18 نومبر بروز بدھ ای لائبریری ڈرنگ اسٹیڈیم میں 11 بجے دن سیرت کانفرنس منعقد ہوگی اور19نومبر بروز جمعرات سنٹرل لائبریری میںحضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسم مبارک کی خطاطی کی نمائش ہوگی۔ #/h#

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں