بہاولپور، کنزرویٹر جنگلات نے وزیراعظم کی درخت لگاؤ مہم کی نفی کردی ،’مال لگاؤ درخت مکاؤ‘ پروگرام شروع

لکڑی چور ٹھیکیداروں ،جنگلات ملازمین اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں آن لائن رقوم وصول کرنے لگے،عوام کا وزیراعظم ،وزیراعلی سے نوٹس لینے کامطالبہ

جمعہ 27 نومبر 2020 17:43

․بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 نومبر2020ء) کنزرویٹر جنگلات نے وزیراعظم پاکستان کی درخت لگاؤ مہم کی نفی کردی ،’’مال لگاؤ درخت مکاؤ‘‘ پروگرام شروع بہاولپورڈویڑن بھرمیں درختوں کی چوری عروج پرپہنچ گئی، لکڑی چور ٹھیکیداروں اورجنگلات ملازمین اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں براہ راست آن لائن رقوم وصول کرنے لگے ،بینک سٹیٹمنٹ کے ذریعے درجنوں آن لائن موصول ہونیوالی بھاری رقوم پکڑلی گئی، عوام نے وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپورمیں تعینات کنزرویٹر جنگلات سعیدتبسم کی کروڑوں روپے کی کرپشن سامنے آنے کے بعدمزیدایک سنسنی خیز کہانی منظرعام پرآگئی ہے جس کے مطابق موصوف بلاخوف خطر ٹمبرمافیاکرپٹ ٹھیکیداروں اورماتحت ملازمین سے براہ راست بھتہ وصول کرتاہے خفیہ ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موصوف نے درجنوں آن لائن کے ذریعے بھاری رقوم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرائی ہیں۔

(جاری ہے)

سعیدتبسم کی بینک سٹیمیٹ کے مطابق مورخہ26 فروری2020 کوفاریسٹ گارڈ محمداشفاق سے تبادلہ کے عوض20 ہزار روپے آن لائن،27 فروری کوفاریسٹ گارڈ محمدجاوید سے تبادلہ کے عوض30 ہزار روپے آن لائن، مورخہ22اپریل2020 محمداسلم بلاک آفیسربہاولنگر سے درختوں کی ناجائز کٹائی کروانے کے عوض35 ہزار روپے آن لائن، مورخہ29 جون2020 محمدطلحہ سے درختوں کی ناجائز کٹائی کے عوض30 ہزار روپے آن لائن،2 اکتوبر2020کوغلام شبیرسے درختوں کی ناجائز کٹائی کے عوض30 ہزار روپے آن لائن، مورخہ10اگست2020 ئ کولکڑی چور ٹھیکیدار محمدہاشم سی59559ہزار روپے کی آن لائن کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ میں رقوم منتقل کرائیں۔

جس کے عوض ماتحت ملازمین کودرخت چوری کرانے کی کھلی چھٹی دیدی گئی ہے ذرائع کاکہناہے کہ کنزرویٹر جنگلات ماتحت ملازمین کومجبورکرتاہے کہ وہ ہرماہ اس کے اکاؤنٹ میں رقوم جمع کرائیں چاہیں جتنے بھی درخت چوری کراناپڑیں انہیں کھلی چھوٹ ہے۔ متاثرہ ملازمین نے نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پربتایاکہ وہ کنزرویٹرکے ہاتھوں مجبور ہوکردرخت کٹوانے کے گھناؤنے جرم میں شامل ہیں۔

کنزرویٹرکے تبادلے کے بعددرختوں کے نقصان کاجواب انہیں ہی دیناپڑے گا۔ شہریوں نے کرپٹ کنزرویٹرسعیدتبسم کے اس مشن کووزیراعظم پاکستان عمران خان کے درخت لگانے کے ویڑن کی نفی قراردیتے ہوئے فوری طورپراسے معطل کرکے کاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔ اس سلسلہ میں کنزرویٹر جنگلات سعیدتبسم کاکہناہے کہ میڈیاوالے پیچھے ہی پڑگئے ہیں اس لئے ہر قسم کی گفتگوکرنے سے گریزکرتاہوں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں