پریس کلب اورصحافیوں کی عزت ونفس بحال رکھنا ترجیح ہے ،سینئر صحافی محمداکمل چوہان

ہفتہ 28 نومبر 2020 19:32

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2020ء) پریس کلب اورصحافیوں کی عزت ونفس کوبحال رکھنے کوترجیح دیتاہوں عہدوں کاکوئی لالچ نہیں ممبران پریس کلب کے وقار اوررائے کوبلڈوز کرنے کاوقت گزرچکا ہے پیٹرن چیف شاہدبلوچ خداکی ذات کوسامنے رکھ کرحسب وعدہ امیدواروں کافیصلہ کریں ممبران کی خاطراپنی جان کاآخری قطرہ تک بہادوں گا۔

ان خیالات کااظہار سینئرصحافی و ایڈیٹرانچیف محمداکمل چوہان نے پریس کلب میں ممبران پریس کلب کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پریس کلب خالصتاً صحافیوں کافورم ہے اورمیں اسے اپناگھرسمجھتاہوں ہوٹلوں میں بیٹھ کرفیصلے کرنے اورایک دوسرے کیخلاف سازشیں کرنے کاوقت گزرچکاہے ہمیں پریس کلب کی بقااورصحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرناہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پریس کلب الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیٹرن چیف فرینڈز گروپ شاہداختربلوچ سے مخاطب ہوکرکہاکہ آپ نے میرے ساتھ حق اللہ فیصلہ کرنے کاوعدہ کیاتھااگرآپ نے الیکشن کے امیدواروں کے فیصلے کے حوالے سے جانبداری برتی تواللہ تعالی کوضرورجواب د ہ ہونگے۔ جس پرشاہداختربلوچ نے کہاکہ میں نے امیدواروں کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاجوباتیں گردش کررہی ہیں وہ ان لوگوں کی اپنی ذاتی خواہشات ہیں۔ اکمل چوہان کے پرجوش خطاب کوصحافیوں نے بھرپورانداز میں سراہااور خوب تالیاں بجائیں آخرمیں ممبران پریس کلب کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں