ٖبہاول پور، دھند کے باعث آئل ٹینکر اور گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، ، 4 افراد زخمی

جمعہ 8 جنوری 2021 23:36

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) قومی شاہراہ پر دھند کے باعث آئل ٹینکر اور گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، حادثہ کے نتیجہ میں ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، 4 افراد زخمی،زخمیوںکو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 نے جائے حادثہ پر پہنچ کرشاہراہ کو کاردن آف کر دیا آئل ٹینکر میں 48 ہزار لیٹر پٹرول ہے۔ریسکیو ایلکاروں نے چار گھنٹوں کی محنت کے بعد کرین کی مدد سے کے ایل پی روڈ کو ٹریفک کے لیے کلیئر کیا ۔تاہم حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں