بہاول پور، ڈاوئو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میڈیکل کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے،انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب

جمعہ 8 جنوری 2021 23:36

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر اسلامیہ یونیوسٹی بہاول پور نے کہا ہے کہ ڈاوئو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میڈیکل کے شعبے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ وائس چانسلر نے ان خیالات کا اظہار آج ڈائو انٹرنیشنل میڈیکل کالج کے دورے کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر زرناز پرو وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی اور ڈاکٹر باسل ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ ڈائو یونیورسٹی سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔

انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی اور اُن کی ٹیم کو میڈیکل شعبے میں بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر دونوں اِداروں کے مابین تدریس وتحقیق کے شعبے میں اشتراکِ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران ڈاکٹر فضل محمود خان ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن پراجیکٹ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور بھی موجود تھے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور نے حال ہی میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے میدا ن میںقدم رکھا ہے اور جدید ترین سہولیات سے آراستہ نرسنگ سکول قائم کیا جا رہا ہے۔ اِسی طرح فزیو تھراپی اور میڈیکل لیب ٹیکنالوجی کے شعبہ جات قائم کیے گئے ہیں۔ فارماسیوٹیکل سائنسز کے میدان میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور ملکی سطح پر اہم مقام کی حامل ہے ۔میڈیکل سائنسز کے نئے شعبہ جات کے قیام میں ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جیسے ممتاز اِدارے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے لیے بہترین مثال کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران خدمات میں مصروف طبی عملے سے ملاقات کی اور کلینکل لیبارٹری ، ریڈیالوجی ، کالج آف نرسنگ اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں